موضوعات کو براؤز کریں
مضامین دریافت کریں۔
فیلوز کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحریریں تیار کرنے اور برازیل میں کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے تعاون کیا جائے گا۔
مقامی آوازیں زیادہ منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے اہم ہیں۔ لیکن انہیں اکثر خارج کر دیا جاتا ہے یا ماحولیاتی حکمرانی اور موسمیاتی پالیسی سے متعلق مرکزی دھارے پر مبنی گفتگو سے باہر رکھا جاتا ہے۔
ڈائیلاگ ارتھ کا مقصد، نومبر 2024 سے دسمبر 2025 تک مقامی صحافیوں، مصنفین اور کہانی نویسوں کے لئے بناۓ گۓ فیلوشپ پروگرام کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔
فیلوشپ کا مقصد مقامی صحافیوں اور مصنفین کے متنوع نقطہ نظر کے ذریعے، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے مقامی لوگوں کے پرتشویش مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے پہنچانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت، فیلوز ماحولیات سے متعلق علاقائی اور عالمی بات چیت کا حصّہ ہوں گے، اور ڈائیلاگ ارتھ اور اس سے آگے ان کی دو تحریروں کی اشاعت کے لئے انہیں ہمارے ایڈیٹرز کا تعاون حاصل ہو گا۔
انہیں اگلے سال برازیل میں کوپ30 موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، جہاں وہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کوپ30، کلائمیٹ ایکشن میں سرگرم پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک اہم موقع ہو گا جہاں وہ موسمیاتی بحران اور دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو پروگرام اور اس میں شمولیت کے بارے نیچے موجود تفصیلات پرہیں
انڈیجینس وائسز فیلوشپ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے آٹھ مقامی صحافیوں، مصنفین، یا کہانی نویسوں کے ایک گروپ کو اپنی تحریروں کا خاکہ پیش کرنے اور تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ تجاویز (proposals ) تحریری مضامین یا ملٹی میڈیا مواد کے لئے ہو سکتی ہیں۔ نیچے کچھ موضوعات اورعنوانات موجود ہیں، لیکن ہم دیگر ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مسائل پر بھی تحریروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
کامیاب درخواست دہندگان کو ہمارے ایڈیٹرز سے ان کی تحریروں کو آئیڈیا سے اشاعت تک تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ضرورت کے مطابق، ہم شائع شدہ کہانیوں کے ٹارگٹڈ ترجمہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو مزید آگے بڑھانے، دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے ریپبلیکیشنز، اور سامعین کی شمولیت کے دیگر طریقہ کار میں سہولت فراہم کریں گے۔
فیلوز کا کام ڈائیلاگ ارتھ ویب سائٹ پر متعدد زبانوں میں شائع کیا جائے گا۔ اسے لاطینی امریکہ، چین، افریقہ، اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں سنڈیکیشن معاہدوں کے ذریعے بااثر میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھی نشر و اشاعت کے لئے بھیجا جائے گا۔
ہم مخصوص مضامین سے متعلق، منتخبہ مقامی زبانوں میں ترجمہ بھی کریں گے۔ اس کے لئے ہم مقامی میڈیا ہاؤسز یا سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
ادارتی اور نشر و اشاعت کے تعاون کے ساتھ ساتھ، ساتھیوں کو کئی آن لائن مباحثوں میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، جس میں فیلوز کے درمیان ملاقات اور خیرمقدم اور ساتھیوں کی تحریروں اور/یا متعلقہ موضوعات اور عنوانات پر عوامی سطح پر ہونے والے مباحثے شامل ہیں۔
2025 کے آخر میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ30 جہاں عالمی ماحولیاتی پالیسی ساز، سول سوسائٹی کے رہنما اور ماہرین کا اجلاس ہوگا، کے دوران بیلم، برازیل میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فیلوز کے مضامین اور تحریریں بطور بحث کی بنیاد استعمال کی جائینگی۔
کوپ 30 کیا ہے؟ 1995 سے منعقد ہونے والی، اقوام متحدہ کے کلائمیٹ چینج کنونشن کے لئے کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی /کوپ ) سب سے اہم سالانہ موسمیاتی اجتماع ہے۔ پیرس ایگریمنٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم فیصلے وہاں کئے جاتے ہیں۔ موسمیاتی سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندے، کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور صحافی بھی کوپ میں شریک ہوتے ہیں، جہاں وہ متعدد ضمنی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ 30ویں کوپ نومبر 2025 میں برازیل میں منعقد ہوگی۔ اہم مسائل جو اسکا حصّہ ہوں گے، ان میں: ممالک کے نئے موسمیاتی ایکشن پلان؛ عالمی موسمیاتی مالیاتی اہداف؛ موسمیات، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع (biodiversity ) کے درمیان باہمی ربط؛ اور موسمیاتی انصاف، یہ وہ ممکنہ مسائل ہیں جنہیں برازیل کی صدارت کے ذریعے آگے بڑھانے کا امکان ہے۔
فیلوز کو، خصوصی ڈائیلاگ ارتھ ایونٹ میں بات کرنے لئے موسمیاتی مذاکرات میں مدعو کیا جائے گا، اس کے علاوہ، انہیں موسمیات سے متعلق گفتگو رپورٹنگ کرنے، اور پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، ماہرین اور دیگر سے براہ راست بات کرنے کے موقع بھی ملے گا۔ ڈائیلاگ ارتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے معاون اور سہولت کارکا کردار ادا کرے گا تاکہ ہر فیلو اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔
اس مضمون کے آخری حصے میں فیلو شپ کے بارے میں مکمل تفصیلات ہیں۔
فیلو شپ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے مقامی مصنفین، صحافیوں اور کہانی نویسوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔
درخواست دہندگان، برازیل میں کوپ30 میں شرکت کرنے اور ذیل میں بیان کردہ ٹائم لائن کے اندر دو مضامین: ایک تحقیقاتی/آن دی گراؤنڈ/ملٹی میڈیا، اور ایک جائزاتی تبصرہ (desk -based) تیار کرنے کے پابند ہوں گے۔
براہ کرم، 13 اکتوبر 2024، 18:00 بی ایس ٹی (برٹش سٹینڈرڈ ٹائم ) تک سبجیکٹ لائن ‘Indigenous Voices Fellowship’ کے ساتھ [email protected] پر ای میل بھیجیں۔ ای میل میں درج ذیل معلومات ہونی چاہیں:
درخواستیں ڈائیلاگ ارتھ کی کسی بھی اشاعتی زبان میں جمع کی جا سکتی ہیں (نیچے دیکھیں)۔ آخری تاریخ کے بعد جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
This website uses cookies so that we can provide you with the best user experience possible. Cookie information is stored in your browser and performs functions such as recognising you when you return to our website and helping our team to understand which sections of the website you find most interesting and useful.
Strictly Necessary Cookie should be enabled at all times so that we can save your preferences for cookie settings.
This website uses Google Analytics to collect anonymous information such as the number of visitors to the site, and the most popular pages.
Keeping this cookie enabled helps us to improve our website.
This website uses the following additional cookies:
(List the cookies that you are using on the website here.)