a bird on a branch
درخواستوں کے لئے کال

انڈیجینس وائسز فیلوشپ

فیلوز کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحریریں تیار کرنے اور برازیل میں کوپ 30  موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے  تعاون کیا جائے گا۔

مقامی آوازیں زیادہ منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے اہم ہیں۔ لیکن انہیں اکثر خارج کر دیا جاتا ہے یا ماحولیاتی حکمرانی اور موسمیاتی پالیسی سے متعلق مرکزی دھارے پر مبنی گفتگو سے باہر رکھا جاتا ہے۔

ڈائیلاگ ارتھ کا مقصد، نومبر 2024 سے دسمبر 2025 تک مقامی صحافیوں، مصنفین اور کہانی نویسوں کے لئے بناۓ  گۓ فیلوشپ پروگرام کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

فیلوشپ کا مقصد مقامی صحافیوں اور مصنفین کے متنوع نقطہ نظر کے ذریعے، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے مقامی لوگوں کے پرتشویش مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے پہنچانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت، فیلوز ماحولیات سے متعلق علاقائی اور عالمی بات چیت کا حصّہ  ہوں گے، اور ڈائیلاگ ارتھ اور اس سے آگے ان کی دو تحریروں کی اشاعت کے لئے انہیں ہمارے ایڈیٹرز کا تعاون حاصل ہو گا۔

انہیں اگلے سال برازیل میں کوپ30 موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، جہاں وہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کوپ30، کلائمیٹ ایکشن میں سرگرم  پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک اہم موقع ہو گا جہاں وہ موسمیاتی بحران اور دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو پروگرام اور اس میں شمولیت کے بارے نیچے موجود تفصیلات پرہیں

طریقہ کار

انڈیجینس وائسز فیلوشپ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے آٹھ مقامی صحافیوں، مصنفین، یا کہانی نویسوں کے ایک گروپ کو اپنی تحریروں کا خاکہ  پیش کرنے اور تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ تجاویز (proposals ) تحریری مضامین یا ملٹی میڈیا مواد کے لئے ہو سکتی ہیں۔ نیچے کچھ  موضوعات اورعنوانات موجود ہیں، لیکن ہم دیگر ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مسائل پر بھی تحریروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

عالمی جنگلات کا مقامی انتظامات

  • زمین کے انتظام (management ) کے روایتی طریقے
  • مقامی قیادت میں جنگلوں میں آگ کا انتظام
  • جنگلات کے وسائل پر انحصار کرنے والی صنعتوں اور اجناس کی سپلائی چین کے اثرات
  • فنانس، ٹریس ایبلٹی (traceability ) ، اور ضوابط کے ذریعے جنگلات کی کٹائی کو کم کرنا

 جنگلات کی حفاظت سے آگے قدرتی وسائل کی نگہداشت اور فطرت پر مبنی حل کے حوالے سے مقامی علم

  • روایتی ماحولیاتی علم، حیاتیاتی تنوع (biodiversity ) ، اور موسمیاتی سائنس
  • خوراک کا نظام، بیج، اور خودمختاری
  • ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے سٹیزن سائنس کا نقطہ نظر
  • ماحولیاتی نظام کی بحالی میں مقامی برادریوں کا کردار

پالیسی کے طریقہ کار اور مقامی ماحولیاتی تحریکیں

  • دانشورانہ املاک کے حقوق، فوائد تک رسائی، اور شریک انتظامی معاہدوں پر مقامی آوازیں
  • موسمیاتی فنانس تک مقامی رسائی
  • پانی کے محافظ، احتجاج، اور ماحولیاتی تحریکیں
  • ماحولیاتی محافظوں کے حقوق کا تحفظ

کامیاب درخواست دہندگان کو ہمارے ایڈیٹرز سے ان کی تحریروں کو آئیڈیا سے اشاعت تک تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ضرورت کے مطابق، ہم شائع شدہ کہانیوں کے ٹارگٹڈ ترجمہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو مزید آگے بڑھانے، دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے ریپبلیکیشنز، اور سامعین کی شمولیت کے دیگر طریقہ کار میں سہولت فراہم کریں گے۔

فیلوز کا کام ڈائیلاگ ارتھ ویب سائٹ پر متعدد زبانوں میں شائع کیا جائے گا۔ اسے لاطینی امریکہ، چین، افریقہ، اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں سنڈیکیشن معاہدوں کے ذریعے بااثر میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھی  نشر و اشاعت کے لئے بھیجا جائے گا۔

ہم مخصوص مضامین سے متعلق، منتخبہ مقامی زبانوں میں ترجمہ بھی کریں گے۔ اس کے لئے ہم مقامی میڈیا ہاؤسز یا سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ  رابطہ کریں گے۔

ادارتی اور نشر و اشاعت کے تعاون کے ساتھ ساتھ، ساتھیوں کو کئی آن لائن مباحثوں میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، جس میں فیلوز کے درمیان ملاقات اور خیرمقدم اور ساتھیوں کی تحریروں اور/یا متعلقہ موضوعات اور عنوانات پر عوامی سطح پر ہونے والے مباحثے شامل ہیں۔

2025 کے آخر میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  کوپ30 جہاں عالمی ماحولیاتی پالیسی ساز، سول سوسائٹی کے رہنما اور ماہرین کا اجلاس ہوگا، کے دوران بیلم، برازیل میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فیلوز کے مضامین اور تحریریں بطور بحث کی بنیاد استعمال کی جائینگی۔


کوپ 30 کیا ہے؟ 1995 سے منعقد ہونے والی، اقوام متحدہ کے کلائمیٹ چینج  کنونشن کے لئے  کانفرنس آف پارٹیز  (سی او پی /کوپ ) سب سے اہم سالانہ موسمیاتی اجتماع ہے۔ پیرس ایگریمنٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم فیصلے وہاں کئے جاتے ہیں۔ موسمیاتی سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندے، کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور صحافی بھی کوپ  میں شریک ہوتے ہیں، جہاں وہ متعدد ضمنی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ 30ویں کوپ  نومبر 2025 میں برازیل میں منعقد ہوگی۔ اہم مسائل جو اسکا حصّہ ہوں گے، ان میں: ممالک کے نئے موسمیاتی ایکشن پلان؛ عالمی موسمیاتی مالیاتی اہداف؛ موسمیات، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع (biodiversity ) کے درمیان باہمی ربط؛ اور موسمیاتی انصاف، یہ وہ ممکنہ مسائل ہیں جنہیں  برازیل کی صدارت کے ذریعے آگے بڑھانے کا امکان ہے۔


فیلوز کو،  خصوصی ڈائیلاگ ارتھ ایونٹ میں بات کرنے لئے موسمیاتی مذاکرات میں مدعو کیا جائے گا، اس کے علاوہ، انہیں موسمیات سے متعلق گفتگو رپورٹنگ کرنے، اور پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، ماہرین اور دیگر سے براہ راست بات کرنے کے موقع بھی ملے گا۔ ڈائیلاگ ارتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے معاون اور سہولت کارکا کردار ادا کرے گا تاکہ ہر فیلو اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔

اس مضمون کے آخری حصے میں فیلو شپ کے بارے میں مکمل تفصیلات ہیں۔

اہلیت

فیلو شپ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے مقامی مصنفین، صحافیوں اور کہانی نویسوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

درخواست دہندگان، برازیل میں کوپ30 میں شرکت کرنے اور ذیل میں بیان کردہ ٹائم لائن کے اندر دو مضامین: ایک تحقیقاتی/آن دی گراؤنڈ/ملٹی میڈیا، اور ایک  جائزاتی تبصرہ (desk -based) تیار کرنے کے پابند ہوں گے۔

درخواست دینے کا طریقہ

براہ کرم، 13 اکتوبر 2024، 18:00 بی ایس ٹی (برٹش سٹینڈرڈ ٹائم ) تک سبجیکٹ لائن ‘Indigenous Voices Fellowship’ کے ساتھ [email protected] پر ای میل بھیجیں۔ ای میل میں درج ذیل معلومات ہونی چاہیں:

    • 200 یا اس سے زیادہ الفاظ میں ایک مضمون جس میں آپ فیلوشپ میں شمولیت کی وجہ بیان کریں ، ساتھ ہی مضمون میں فطرت ( Indigeneity ) سے آپ کے تعلقات کے بارے میں تفصیلات ہوں اور یہ کہ فطرت  آپ کی زندگی، کام، موسم  اورماحول سے متعلق نقطہ نظر پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہے؟

 

    • کسی مخصوص تحریر کا 300 الفاظ پر مبنی خاکہ جو آپ ڈائیلاگ ارتھ کے لئے لکھنا چاہیں گے۔ یہ خاکہ ایک تحقیقاتی، آن دی گراؤنڈ، یا ملٹی میڈیا مضمون کے لئے ہو سکتا ہے، جس کا بجٹ 1,750 امریکی ڈالر تک ہے۔

 

    • پچھلی رپورٹنگ، تحریر، یا کہانی نویسی یا تجربات کی کچھ مثالیں۔

 

درخواستیں ڈائیلاگ ارتھ کی کسی بھی اشاعتی زبان میں جمع کی جا سکتی ہیں (نیچے دیکھیں)۔ آخری تاریخ کے بعد جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پروگرام کی مکمّل تفصیلات

  • فیلوز ہماری علاقائی اور ہیڈ آفس ایڈیٹوریل ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے جو بطور صحافیوں، مصنفین اور کہانی نویسوں ان کی پیشرفت میں ان کے ساتھ  تعاون کریں گے۔
  • فیلوز کو، اوپر کی ٹائم لائن کے مطابق،  ہماری ٹیم کے ساتھ دو مضامین پر کام کرنا ہوگا؛ ایک تحقیقاتی/ملٹی میڈیا/آن دی گراؤنڈ، جس کے لئے فیلوز کو 1,750  امریکی ڈالر تک کا بجٹ ملے گا، اور ایک تجزیاتی تبصرہ، جس کے  لئے فیلوز کو   500 امریکی ڈالر ادا کئے جائیںگے۔
  • تمام شرکاء کو برازیل میں نومبر/دسمبر 2025 میں منعقد ہونے والی کوپ30  موسمیات کی کانفرنس میں ڈائیلاگ ارتھ کے ایک پروگرام میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ فیلوز کو کوپ30 تک رسائی کے لئے بطور میڈیا رجسٹر ہونے کی ضرورت ہوگی۔ ڈائیلاگ ارتھ درخواست کے پورے عمل میں تعاون کرے گی۔ سفر اور رہائش کے تمام اخراجات ڈائیلاگ ارتھ ادا کرے گی، اور کانفرنس میں شرکت کے دوران فیلوز کو اخراجات کے لئے فی دن جیب خرچ ادا کیا جائے گا۔
  • درخواستیں بنگالی، انگریزی، ہندی، نیپالی، پرتگالی، ہسپانوی یا اردو میں جمع کی جا سکتی ہیں۔
  • درخواست دہندگان کو چاہیے کہ اوپر دی گئی ٹائم لائن کا جائزہ لیں اور اشاعت کے شیڈول کو سامنے رکھ اپنے آرٹیکل کا خاکہ بنائیں ۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ اگر آپ کو اوپر دی گئی ٹائم لائن میں کوئی لاجسٹک  (logistical )رکاوٹ نظر آتی ہے۔
  • فیلوشپ کے دوران، انگریزی کی کچھ سمجھ بوجھ فائدہ مند ہوگی، لیکن لازمی نہیں ہے۔ ہم ساتھیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
  • فیلوز کو رپورٹنگ کی کارروائی سے پہلے حفاظت اور خطروں کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  • تمام تحریریں ڈائیلاگ ارتھ  کری ایٹو کامن لائسنس کے تحت شائع کی جائیں گی۔
  • ہمیں موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا جائزہ متعلقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ ہمارے ہیڈ آفس کے ٹیم ممبران لیتے ہیں  اور ان پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا ایک بیرونی مشاورتی کمیٹی جائزہ لے گی۔
ڈائیلاگ ارتھ کی وہ کہانیاں جو آپ کے لیے اہم ہیں سیدھے اپنے ای میل پر حاصل کریں خبرنامہ/نیوز لیٹر