گریسرین چنگسریوت 2024 سے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ڈائیلاگ ارتھ کی پارٹنرشپ مینیجر ہیں۔ وہ بینکاک میں مقیم ہیں اور انہوں نے نوٹنگھم یونیورسٹی سے لینڈ سکیپ اور کلچر میں ایم اے کیا ہے۔ ڈائیلاگ ارتھ کا حصّہ بننے سے پہلے، انہوں نے تھائی تاریخ، فن اور ثقافت پر تھائی اور انگریزی دونوں زبانوں کی کتابیں تیار کرنے والی ایک فرانسیسی پبلشنگ کمپنی میں ایڈیٹر کے طور پر 10 سال سے زائد عرصہ کام کیا ہے۔
اپنے کام کے حوالے سے انکی دلچسپی میں تبدیلی تب آئی جب انہوں نے بینکاک کے پہلے آئیڈیاز فیسٹیول – بینکاک ایج کے فیسٹیول مینیجر کے طور پر کام کیا، جہاں انہیں جنوب مشرقی ایشیا میں سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی ہوئی۔ گریسرین فضائی آلودگی کے ٹھوس حل کی تلاش میں سرگرم ہیں اور بچوں کے حقوق کی وکالت کرتی ہیں۔ وہ انگریزی اور تھائی زبان میں لکھتی ہیں۔