لندن میں مقیم ڈائیلاگ ارتھ کے لئے چین کی ایڈیٹر ہیں۔ ان کے سفر کا آغاز، چین اور سلیکون ویلی کے درمیان ایک ٹیک صحافی کے طور پر ہوا۔ جہاں ان کے اندر یہ جاننے کی دلچسپی پیدا ہوئی کہ ٹیکنالوجی کس طرح دنیا اور انسانوں کے طرز عمل پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس راستے نے انہیں سولیوشن جرنلزم کی طرف راغب کیا، جس نے زراعت اور توانائی جیسے بنیادی اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والے موضوعات کے لئے ان کے جذبے کو بڑھایا۔ سالوں تک چین میں ماحولیات سے متعلق آگاہی اور کم کاربن طرز زندگی کو فروغ دینے کے بعد، وہ مقامی اقدامات کی طاقت کو سمجھتی ہیں۔ اپنی تحریر کے ذریعے، ان کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مقامی اور انفرادی عمل پر مرکوز مزید بین الثقافتی مکالموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وہ ان مباحثوں کا خیرمقدم کرتی ہیں جو عالمی ماحولیاتی منظرنامے میں چین کے کردار اور چیلنجوں کا جائزہ لیتے ہیں۔