سورایه کشتواری نے 2024 میں ایشیا پیسیفک ایڈیٹر کے طور پر ڈائیلاگ ارتھ میں شمولیت اختیار کی، اور وہ لندن میں مقیم ہیں۔ ایک تجربہ کار تحقیقاتی صحافی کے طور پر، وہ افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ اور یورپ میں رہ چکی ہیں اور کام کر چکی ہیں۔ سورایه نے سٹی یونیورسٹی، لندن سے اخباری صحافت میں ایم اے کیا ہے اور اس سے قبل انہوں نے ٹائمز اور برطانوی نیوز وائر، پی اے میڈیا کے لئے یو کے پولیٹیکل رپورٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ رپورٹنگ میں 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں، اور ان کا کام ماحولیات، جغرافیائی سیاست اور انسانی حقوق کے مسائل سمیت متعدد مضامین پر محیط ہے۔ یہ ٹائم، دی گارڈین، مونگابے، ڈپلومیٹ، اور ڈیلی بیسٹ سمیت ممتاز بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہوا ہے۔ انہوں نے یو این وومن سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ سورایه کو پانچ زبانوں پر عبور حاصل ہے۔