زیڈ رحمان، ڈائیلاگ ارتھ بنگلہ دیش کے ایڈیٹر ہیں اور 2015 میں اسکا حصّہ بنے۔ ڈھاکہ میں مقیم، انہوں نے دی تھرڈ پول کے لئے ماحولیات اور آب و ہوا کے مسائل پر مضامین لکھے اور ان میں ترمیم کی، ہمالیہ کے پانیوں اور وہاں سے نکلنے والے دریاؤں کے بارے میں ہمارے پروجیکٹ، اور متعدد بنگلہ دیشی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لئے رپورٹنگ کی ہے۔ رحمان نے چٹاگانگ یونیورسٹی سے ادب میں ایم اے کیا ہے۔ وہ ایک میڈیا ٹرینر بھی ہیں اور بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے کئی ورکشاپس منعقد کر چکے ہیں۔ وہ ریورز بیانڈ بارڈرز – انڈیا-بنگلہ دیش ٹرانس باؤنڈریز ریور اٹلس نامی کتاب کے شریک مصنف ہیں۔ وہ مقامی موسیقی اور آلات سے متاثر ہیں جو اکثر ان کے کاموں میں جھلکتا ہے۔