فرمین کوپ، ڈائیلاگ ارتھ میں لاطینی امریکہ کے مینیجنگ ایڈیٹر ہیں۔ وہ بیونس آئرس، ارجنٹائن میں مقیم ہیں، اور انہوں نے بطور ادارتی حیثیت شمولیت سے پہلے، 2014 میں ایک فری لانس کے طور پر تنظیم کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ وہ ارتھ جرنلزم نیٹ ورک (ای این جے) کے ٹرینر اور سرپرست اور ارجنٹائن یونیورسٹی آف انٹرپرائز (یو اے ڈی ای) میں استاد بھی ہیں۔ انہوں نے ریڈنگ یونیورسٹی سے ماحولیات اور ترقی میں ایم ایس سی، لاطینی امریکن فیکلٹی آف سوشل سائنسز (ایف ایل اے سی ایس او) سے قانون اور ماحولیاتی تبدیلی کی معیشت میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری، اور یونیورسٹی آف سلواڈور (یو ایس اے ایل) سے صحافت میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے بیونس آئرس ہیرالڈ، نیچر، اور سائی ڈیو جیسی خبر رساں تنظیموں کے لئے کام کیا ہے اور اقوام متحدہ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے لئے مشاورتی خدمات بھی انجام دیں۔ وہ ہسپانوی اور انگریزی بولتے ہیں۔ ڈائیلاگ ارتھ میں ان کا زیادہ تر کام مضامین کی تحریر، کمیشن اور ترمیم، ادارتی منصوبہ بندی، اور خصوصی منصوبوں سے متعلق ہے۔