فلاویا ملہورنس ڈائیلاگ ارتھ کے برازیلی ایڈیٹر ہیں اور انہوں نے 2021 میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ریو ڈی جنیرو میں مقیم ہیں اور انہوں نے نیو یارک ٹائمز، دی گارڈین، ٹائم، نیشنل جیوگرافک، اور بی بی سی برازیل سمیت ملکی اور بین الاقوامی دونوں آؤٹ لیٹس کے لئے بڑے پیمانے پر برازیل کے معاملات کی خبر سازی کی ہے۔ فلاویا نے ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی اور برطانیہ کی سٹی یونیورسٹی لندن سے مالیاتی صحافت میں ماسٹر ڈگری کے علاوہ برازیل کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے فوٹو گرافی اور سماجیات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومے حاصل کئے ہیں۔ ماحولیاتی صحافت میں ان کے سفر کا آغاز 2012 میں ریو ڈی جنیرو میں پائیدار ترقی پر ریو+20 یو این کی کانفرنس سے ہوا۔ ان کی موجودہ دلچسپی کے مضامین میں ماحولیات پہ مرکوز سیاست، معاشیات سے متعلق خبریں ہیں، خاص طور پر ان تشویشناک لاطینی امریکی کمیونٹیز کے بارے میں جن کی کم رپورٹنگ کی گئی ہے۔ وہ پرتگالی، انگریزی اور ہسپانوی بولتی ہیں۔