گریگ والٹن سیک ڈیو گروپ میں سائبر رسک، اور سائبر خطرے کی انٹیلی جنس کے ایک سینئر تفتیش کار ہیں۔ وہ آکسفورڈ کے سینٹر فار ڈاکٹورل ٹریننگ ان سائبر سیکیورٹی میں ڈی فل کے امیدوار تھے، جہاں ان کی تحقیق ریاست کے زیر اہتمام سائبر جاسوسی پرمرکوز تھی جو ڈائیاسپورا سول سوسائٹی نیٹ ورکس پر متعین تھی۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں تبتی این جی اوز کے ساتھ بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی نامہ نگاروں کے کلب آف چائنا کے ساتھ کام کیا جو اپنے ممبروں کے ڈیجیٹل ٹارگٹ کا پتہ لگاتا تھا۔ گریگ منک سینٹر، ٹورنٹو یونیورسٹی میں واقع سٹیزن لیب میں سیک ڈیو فیلو تھے، اور یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ ( انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز ) کے ڈیپارٹمنٹ آف پیس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ @meta_lab سے ٹویٹ کرتے ہیں۔