ٹالولہ اسٹیپل لندن میں مقیم ہیں اور 2017 میں بطور چیف آپریشنز آفیسر ڈائیلاگ ارتھ کا حصّہ بنیں۔ انہوں نے SOAS، لندن یونیورسٹی سے معاشیات اور بین الاقوامی ترقی میں مشترکہ فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ گریجویشن کیا۔ ٹالولہ کا پیشہ ورانہ پس منظر فنانس، فنڈ ریزنگ اور چیریٹی آپریشنز میں ہے۔ وہ فی الحال وومن انوائرنمنٹل نیٹ ورک کے خزانچی کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ٹالولہ نے تھائی لینڈ میں ایک ریسکیو اسکوبا غوطہ خور کے طور پر کام کیا ہے اور وہ سمندری تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے گہری فکر رکھتی ہیں۔ ڈائیلاگ ارتھ پر اس کا فوکس ہماری حکمت عملی اور فنڈ ریزنگ کے اہداف اور عالمی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے۔